ڈی پی لوئر چترال افتخار شاہ کی زیر صدارت پولیس ویلفیئر چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب کاانعقاد
چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی زیر صدارت ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں پولیس ویلفیئر چیک تقسیم کرنے کے
حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ زوالفقار حمید کی جانب سے پولیس ویلفئر کے تحت فراہم کردہ چیکس ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے 20 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔
پولیس ویلفیئر فنڈ کے تحت فراہم کئے گئے ان چیکس میں میڈیکل اخراجات اور جہیز فنڈ شامل تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ائی۔جی۔پی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کے پولیس ویلفئیر کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو
سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی دلچسپی اور رہنمائی کی بدولت محکمانہ فلاح و بہبود کے منصوبے نہایت مئوثر انداز میں جاری ہیں، پہلے ویلفئیر فنڈ منظور ہونے میں ذیادہ عرصہ لگتا تھا ائی۔جی۔پی صاحب کی ذاتی کاوشوں سے پولیس ویلفئیر فنڈ کی درخواستیں اب ایک ہفتے میں منظور ہوتے ہیں
خیبرپختونخوا پولیس اپنے بہادر افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتی ہے اور محکمہ پولیس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
