اضاخیل نوشہرہ میں منعقد ہونے والی اجتما ع عام اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔امیر جماعت اسلامی مولانا جمشیداحمد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 22-23اکتوبر کو اضاخیل نوشہرہ میں منعقد ہونے والی اجتما ع عام کے لئے ضلع بھر میں انتہائی زور وشور سے دعوتی کام جاری ہے جسے عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی بھی مل رہی ہے اور اس ضلعے سے پانچ ہزار افراد کی اجتماع میں شرکت کے ٹارگٹ کا حصول یقینی ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں جماعت کے دوسرے رہنماؤں وجیہ الدین، جہان زیب ، عبدالوہاب اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اjiنہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن ڈور ٹو ڈور اجتماع عام کے لئے دعوت پہنچانے کے لئے شب وروز کام میں مصروف ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے مختلف تنظیمات بشمول جے۔ آئی یوتھ، تنظیم اساتذہ پاکستان، اسلامی جمعیت طلبہ، حلقہ خواتین اپنی اپنی منصوبہ بندی کے مطابق کام کررہے ہیں۔ مولانا جمشید احمد نے کہاکہ یہ اجتما ع عام صرف جماعت اسلامی سے وابستگان کے لئے نہیں بلکہ ان تمام محب وطن پاکستانیوں کے لئے بھی وقت کی پکار ہے جوکہ ملک کوکرپشن، ظلم وناانصافی، بد امنی اور دوسری برائیوں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور حصول پاکستان کے مقاصد کو پورا ہوتا ہوا دیکھنے کے متمنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اجتماع اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ ضلعی جماعت صوبائی نظم کی طرف سے مقرر کردہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے ہردم کوشان ہے اور پبلسٹی کے ممکنہ صورتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعے کے گوشے گوشے کو بینروں ، اشتہاروں، بل بورڈ وں سے سجادیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دعوتی کام 15اکتوبر تک جاری رہے گا جس کے بعد اجتماع عام میں شریک ہونے والوں کے لئے انتظامات کا مرحلہ شروع ہوگا۔ اس موقع پر جے۔ آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین نے کہاکہ جے۔ آئی یوتھ کی طرف سے ایک ہزار نوجوان اس اجتماع میں شریک ہوں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔