شہید اُسامہ احمد وڑائچ پارک دنین میں یادگار شہدا پر پھول چڑھانے کی تقریب کا انعقاد

چترال (محکم الدین ) 7دسمبر کو چترال میں اُن شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ جو 7دسمبر 2016کو چترال سے بذریعہ طیارہ اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثے میں 47افراد شہید ہوئے تھے ۔ جن میں چترال کے معروف اور ہردلعزیز ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ ، ممتاز نعت خوان جنید جمشید سمیت چترال اور ملک کے دوسرے حصوں سے تعلق رکھنے والے کئی مرد و خواتین اور بچے شامل تھے ۔ جمعہ کے روز شہید اُسامہ احمد وڑائچ پارک دنین میں یادگار شہدا پر پھول چڑھانے کی تقریب ہوئی ۔ جس میں چترال پولیس ، اور چترال لیویز کے دستوں نے شہداء کو سلامی دی ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود ، ڈی پی او فرقان بلال اور میجر مجید نے اپنے اپنے ادروں کی طرف سے یاد گار پر پھول چڑھائے ۔ اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔