تازہ ترین

اپر چترال بونی میں کیمسٹ برادری کی ہرتال کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ واپس لیا جائے۔پرویز لال

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل ناظمین فورم اپر چترال کے صدر پرویز لال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے آٹھ اضلاع کی طرح ضلع چترال میں بھی میڈیکل اسٹوروں کی ہرتال کی وجہ سے دوکانوں کی بندش کے نتیجے میں زندگی بچانے والی ادویات کی نہ ملنے کی وجہ سے اپر چترال کے کسی بھی ہسپتال میں کسی کی موت واقع ہوئی تو اُسکی براہ راست زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انتہائی غیر دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی راہ ہموار کی۔جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سابقہ ڈرگ ایکٹ کو بحال رکھ کر لاکھوں افراد کو روزی کمانے کا موقع فراہم کریں۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔