کورونا ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کے سلسلے میں لوئر اوراپر چترال میں دفعہ144 نافذ۔,کا،کاروباری مراکزہفتہ اوراتوار کو بند ہونگے

چترال(چترال ایکسپریس)کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کو روکنے کی خاطر زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد  اور ڈی سی اپر چترال شاہ سعودنے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرکے 17مئی تک ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کرنے کے لئے اقدامات سمیت تمام تعلیمی اداروں کوبند کردیا ہے۔ اتوار کے روز جاری شدہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شام 6بجےسے سحری کے وقت تک تمام کاروبار بند رکھنے اور ہفتہ اور اتوار کے روز بھی مارکیٹ بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح ریستورانوں میں کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کھانا پیک کی صورت میں باہر لے جایا جاسکتا ہے۔ تمام سرکاری دفاتر کو صبح 9بجے سے 2بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔ عید الفطر اور چیلم جشٹ فیسٹول کے مواقع پر باہر سے آنے والے سیاحوں کی تعدادکا اس وقت کے صورت حال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔