اپر چترال لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے پولیس متحرک۔

چترال( ذاکر محمدزخمی)کارونا کی تیسری لہر کے بارے بتایا جارہا ہے کہ یہ گزشتہ دو لہروں کے مقابلے شدید ہے اس لیے حکومت پاکستان لاک ڈاون اور ایس او پیز کی قوانین میں سختی کرنے کے احکامات جاری کرتا رہتا ہے۔ اس سلسلے8میں تا 16 مئی مخصوص دوکانوں کے علاوہ باقی بازار لاک ڈاون کی زد میں ہے۔اگرچہ علاقے کے تاجر اور عوام کی اکثریت ایس او پیز کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ تا ہم ضلعی پولیس افیسر اپر چترال کی ذولفقار احمد تنولی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او مستوج محی الدین،ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اپر چترال احمد عسیٰ،ایس ایچ او بونی عبید الرحمٰن و دیگر اسٹاف اپر چترال کے جملہ بازاروں کا دن بھر معائنہ کرتے رہے۔ اور ساتھ مسافر بردار گاڑیوں سے بھی کرایہ اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے پوچھ گچھ کی۔حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف پرچے چاک کیے گئے۔اور مسافروں میں ماسک تقسیم کی گئی۔
بازار میں دوکانداروں اور مسافروں کو ماسک پہنے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ ادھر ٹریفک اسٹاف نے 26 قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ بھی کیے۔ یاد رہے ضلعی پولیس اپر چترال لاک ڈاون اور کارونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے دن بھر متحرک رہے اس سلسلے میں بونی،جنالکوچ،چرون،کوراغ، ریشن،گرین لشٹ اور پرواک بازار اور مسافر بردار گاڑیاں چیک کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔