وزیر اعلی محمود خان کا لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے لئے خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔