چترال لوئر

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیرکا لوئر چترال کا تفصیلی دورہ

چترال(چترال ایکسپریس )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے لوئر چترال کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کے ہمراہ مختلف سرکاری اداروں اور عوامی خدمات فراہم کرنے والے محکموں کا معائنہ کیا۔

گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت سروس ڈیلیوری کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے چلڈرن ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بعد ازاں **لیویز ہیڈ کوارٹرز** کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی و انتظامی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو جاری منصوبوں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن کااجلاس

مزید برآں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے گورنمنٹ ہسینٹینئل ہائی سکول اور آغوش الخدمت سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا اور طلباء کے لیے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ٹاؤن ہال لوئر چترال میں منعقدہ اقراء ایوارڈ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ایوارڈز اور انعامات تقسیم کیے اور طلباء کو مستقبل میں مزید محنت اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

آخر میں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام سرکاری اداروں اور ہسپتالوں میں انتظامات اور سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں شفافیت، تیزی اور بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے.

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock