چترال لوئرکاروبار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے اہم اعلان — تربیتی پروگرام میں عدم شرکت پر مراعات متاثر ہونے کا امکان ڈیجیٹل فنانشل لٹریسی ٹریننگ کے لیے چترال آفس میں رجسٹریشن جاری، خواتین سے قومی شناختی کارڈ نمبر اور رابطہ نمبر فراہم کرنے کی ہدایت۔

ڈیجیٹل فنانشل لٹریسی ٹریننگ کے لیے چترال آفس میں رجسٹریشن جاری، خواتین سے قومی شناختی کارڈ نمبر اور رابطہ نمبر فراہم کرنے کی ہدایت۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے مالی معاونت حاصل کرنے والی خواتین کے لیے ایک اہم اطلاع جاری کی گئی ہے۔ ڈیجیٹل فنانشل لٹریسی ٹریننگ (DFLT) کے سلسلے میں تمام مستحق خواتین کی حاضری کو نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے۔

DFLT ٹیم کے مطابق پہلے مرحلے میں کوہ سائیڈ کے علاقوں مروئے سے لے کر کاری تک اور سین شالی سے بروز  تک کی ماؤں اور بہنوں کے لیے ڈیجیٹل مالیاتی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو اس وقت بینظیر انکم سپورٹ آفس چترال میں جاری ہے۔

حکام کے مطابق وہ خواتین جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی امداد حاصل کر رہی ہیں، وہ اپنے گھر کے کسی بھی فرد، جیسے شوہر، بیٹے یا بھائی کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور رابطہ نمبر دے کر بینظیر انکم سپورٹ آفس چترال بھیجیں تاکہ ان کا اندراج کیا جا سکے۔

DFLT ٹیم کے ارکان کے مطابق وہ روزانہ صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک چترال آفس میں موجود رہتے ہیں، جہاں خواتین کا قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر رجسٹر کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں انہیں مقررہ تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں فون کے ذریعے اطلاع دی جائے گی تاکہ وہ ٹریننگ میں شرکت کر سکیں۔

اعلامیے کے مطابق عید کے بعد ٹیم دروش اور پھر گرم چشمہ کے علاقوں کا دورہ کرے گی۔ مروئے سے بروز تک کی وہ خواتین جنہوں نے چترال آفس میں ٹریننگ حاصل نہیں کی، انہیں دروش یا گرم چشمہ میں منعقد ہونے والی تربیت میں اپنی حاضری یقینی بنانی ہوگی۔

DFLT ٹیم نے واضح کیا ہے کہ تربیتی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں خواتین کے لیے پروگرام کے بعض فوائد سے محرومی کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے تمام مستحق خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر بروقت شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس تربیتی پروگرام سے مکمل فائدہ اٹھایا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO