کاروبار

ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے حیات آباد میں بلڈنگ کی تعمیر کے حوالہ سے اہم اجلاس

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس خیبرپختونخوا کے حیات آباد میں چھ کنال اراضی پر بلڈنگ کی تعمیر کے حوالہ سے اہم اجلاس زیرصدارت نائب صدر محمد زاہد شاہ منعقد ہوا جس میں سارک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، ریجنل سیکریٹری میاں محمد وصال، اسسٹنٹ منیجر خالد حیدر جبکہ اسلام آباد سے ڈائریکٹر کیپٹل آفس مظہر الحق مفتی نے ویڈیو لنک کے ذریع سے شرکت کی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بجٹ میں ایف پی سی سی آئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے 10کروڑ روپے مختص کردی جس سے حیات آبادمیں چھ کنال پلاٹ پر چار منزلہ ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا بلڈنگ تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

اجلا س میں پلاٹ کے لئے واٹر کنکشن، چاردیواری، پی ڈی اے سے نقشہ کی منظوری اور دیگر امور پر غور ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی ، محمد زاہدشاہ اور سرتاج احمد خان نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس بلڈنگ کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے اور بلڈنگ مکمل ہونے سے صنعت وتجارت کو تقویت مل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے سے بزنس کمیونٹی کو صنعتی نمائش اور مسائل و مشکلات کے حل میں آسانی مل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا بلڈنگ کی تعمیر سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی اور صوبے بھر کے چیمبرزآف کامرس اور ایسوسی ایشنز کو ایک پلیٹ فارم صوبے کے خوبصورت اور جدید بستی حیات آباد میں مہیا ہوجائے گا۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے بلڈنگ کی تعمیر کے لئے دس کروڑ مختص کرنے پرو زیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسڑی عبدالکریم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔