ٹیکنالوجیکاروبار

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات: ‘بروقت’ (Barwaqt) لون ایپ کے نادہندگان کے لیے قرض کی ادائیگی کا نیا طریقہ کار جاری

بروقت پر قرض کی وجہ سے آپ کا eCIB رپورٹ خراب ہے تو یہ ضرور پڑھیں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ‘بروقت’ (Barwaqt – Loan Money Cash) ڈیجیٹل لون ایپ چلانے والی کمپنی ایم ایس سیڈ کریڈ فنانشل سروسز لمیٹڈ (جو کہ فی الحال لیکویڈیشن کے عمل سے گزر رہی ہے) کے مقروضین کے لیے قرض کی واپسی کا باقاعدہ طریقہ کار اور پبلک نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے 24 دسمبر 2025 کے حکم نامے کے تحت سید اشفاق حسین شاہ (ایڈووکیٹ) کو کمپنی کے معاملات دیکھنے کے لیے آفیشل لیکویڈیٹر مقرر کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق، جن افراد کے ذمے ‘بروقت’ ایپ کا قرض واجب الادا ہے، انہیں درج ذیل طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:

  • کریڈٹ رپورٹ کا حصول: تمام مقروضین سب سے پہلے ‘تصدیق انفارمیشن سروسز’ (Tasdeeq) یا ‘ڈیٹا چیک لمیٹڈ’ (DataCheck) سے اپنی کریڈٹ رپورٹ حاصل کریں اور جو واجب الادا رقم زیادہ ہو، اسے جمع کروائیں۔
  • ڈیجیٹل ادائیگی پر پابندی: رقم کی ادائیگی کے لیے کسی بھی قسم کی موبائل بینکنگ ایپلیکیشن، ڈیجیٹل والیٹ (جیسے ایزی پیسہ، جیز کیش وغیرہ) یا آن لائن ذرائع کا استعمال قطعی طور پر منع ہے۔
  • بینک میں براہِ راست ادائیگی: رقم صرف ‘بینک مکرمہ لمیٹڈ’ (Bank Makramah Limited) کی کسی بھی برانچ میں جا کر جمع کروائی جا سکتی ہے۔ مقروضین ڈپازٹ سلپ پر اپنا پورا نام، شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر لازمی درج کریں اور بینک سے مہر شدہ (Stamped) رسید بطور ثبوت لازمی حاصل کریں۔

مقررہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:

  • اکاؤنٹ ٹائٹل: M/s. Seedcred Financial Services Limited (In Liquidation)
  • اکاؤنٹ نمبر: 0418586002000321
  • آئی بی اے این (IBAN): PK05BMLP0418586002000321
  • بینک کا نام: بینک مکرمہ لمیٹڈ، پاکستان

بینک میں رقم جمع کروانے کے بعد، صارفین کو اپنی تفصیلات (نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، ادا کردہ رقم اور ادائیگی کی تاریخ) درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجنی ہوں گی: ای میل: liquidatorseedcred@gmail.com

اس ای میل میں بینک کی جانب سے دی گئی ڈپازٹ رسید کی سکین کاپی، کریڈٹ بیورو کی رپورٹ اور صارف کے شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کرنا لازمی ہے۔ آفیشل لیکویڈیٹر یہ تفصیلات ملنے کے 4 ہفتوں کے اندر کریڈٹ بیوروز میں صارف کا ریکارڈ اپڈیٹ کروا دیں گے۔

آفیشل لیکویڈیٹر کی جانب سے عوام کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے کہ کمپنی چونکہ قانونی لیکویڈیشن کے عمل میں ہے، اس لیے کسی بھی غیر مجاز “ریکوری ایجنٹ” یا کسی اور اکاؤنٹ میں کی گئی ادائیگی تسلیم نہیں کی جائے گی۔ آفیشل لیکویڈیٹر کے علاوہ کسی بھی شخص، ادارے یا اتھارٹی کو اس کمپنی کے نام پر رقم وصول کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے آفیشل لیکویڈیٹر کے فون نمبر 8430814-051 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock