ڈی ایف اے چترال نے مسلم چمن کلب بلوچستان کو ہرا کر یوفون 4Gفٹ بال کپ خیبر پختونخواہ کاسپرفائنل بھی جیت لیا

پشاور(چترال ایکسپریس) ڈی ایف اے چترال کی ٹیم نے اتوار کے روزمسلم کلب چمن بلوچستان کو شکست دے کر یوفون 4Gفٹ بال کپ خیبر پختونخواہ کا سپرفائنل بھی جیت لیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ پشاور کے طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں شائقین ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر سے اکہتر ٹیموں نے شرکت کی۔

فٹ بال کے ماہرین نے چترال کی ٹیم کو قومی و بین الاقوامی سطح پرمجموعی تجربے اور اس ٹورنامنٹ کے اولین ایڈیشن کے رنر اپ رہنے کی بدولت فیورٹ قرار دیا تھا۔
میچ کے پہلے ہاف میں چترال کی ٹیم  مسلم کلب چمن کے خلاف برتری قائم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ چترال کے کھلاڑی محمدیوسف نے بال کو گول پوسٹ کے پار پہنچا دیا۔ میچ کے پہلے ہی ہاف میں چترال کے کپتان محمد رسول نے ایک مرتبہ پھر گول کردیا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سےمخالف گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے گئے مگر بے نتیجہ رہے میچ کے72ویں منٹ میں چمن ٹیم کو پنیلٹی کیک ملی جو کہ اُنہوں نے ضائع کیا اور یوں چترال نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے یہ سپرفائنل جیت لیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔