تازہ ترینکھیلوں کی خبریں

قشقار کرکٹ کلب اپر چترال نے آل چترال ٹی10 کرکٹ ٹورنمنٹ 2022 کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی

چترال (چترال ایکسپریس)قشقار کرکٹ کلب اپر چترال نے آل چترال ٹی10 کرکٹ ٹورنمنٹ 2022 کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ چترال سپورٹس گروانڈ دنین میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں قشقار کرکٹ کلب اپر چترال نے پختون زلمی دروش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پختون زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 60 رنز بنائے اور آل آؤٹ ہوئے جبکہ قشقار کی طرف سے زاہد فضل نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 اٶرز میں 9 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زوہیب نے 2 اظہر حسن نے 2 ظہور احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں قشقار سی سی نے مطلوبہ ہدف باآسانی چھٹے اوؤر میں حاصل کر لیا۔ کرم علی شاہ نے 31، جنید اکرام 14 جبکہ انظمام 12 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock