چترال ویٹرن نیٹ ورک اور ڈی ایف اےکی طرف سے فاتح پولو ٹیم شندورکی کھلاڑیوں کےاعزاز میں استقبالیہ/ ایوارڈ تقریب کاانعقاد

فاتح ٹیم کے لئے پلاٹ اور گھوڑوں جبکہ زخمی کھلاڑی شکیل احمد(ژانہ) کی سرکاری طورپر علاج کا مطالبہ

چترال(چترال ایکسپریس ) ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال چترال میں چترال ویٹرن نیٹ ورک اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوی ایشین کی طرف سے چترال فاتح پولو ٹیم جس نے ایک دہائی سے زیادہ جشن شندور  میں گلگت بلتستان کے خلاف جیت کرناقابل شکست ریکارڈ قائم کر کےتاریخ رقم کی ہے ۔ فاتح کھلاڑیوں کےاعزاز میں استقبالیہ/ ایوارڈ تقریب منعقد کی ۔ تقریب کے  صدر محفل ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی خان جبکہ مہمان خصوصی ڈی پی او چترال لوئر صلاح الدین کنڈی تھے۔ان کے علاوہ شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان،خطیب مزار قائد کراچی قاری شمس الدین،شہزادہ سکندر الملک  سابق پلیئر ناصر احمد، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر  لوئر،منیجر این بی پی امجد احمد ثانی،ٹاون کے وی سیز ناظمین پولو کوچ،تمام مکتبہ فکر اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے  شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شندور کے فاتح پولوٹیم کے پلیئر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں مہمانان نے پولو پلئرز میں ایوارڈ تقسیم کی۔تقریب کے اختتام پرمتفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ1۔ چترال پولو ٹیم نے ایک دہائی سے زیادہ جشن شندور  میں گلگت بلتستان کی ٹیم سے شاندار جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ حالانکہ گلگت بلتستان  کی پولو ٹیم ایک صوبے کی ٹیم ہے جبکہ چترال کی پولو ٹیم ایک ضلع کی۔ دوسری طرف گلگت بلتستان کی پولوٹیم کو گلگت  بلتستان کی صوبے کی طرف بہترین گھوڑوں کی فراہمی, اورجیتنےپر یورپ کا دورہ اور عمرہ کی سعادت کرانے کے  جیسے اعلانات کے باوجود چترال کی ٹیم کی جیت پورے چترال ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کے لئے قابل صد افتخارو اعزازہے۔ تقریب میں قرارداد کے زریعےگورنرخیبر پختونخواہ حاجی غلام علی اورنگران وزیراعلی خیبر پختونخواہ  سےپروزور مطالبہ کیا گیا۔” کہ چترال پولوٹیم کے کھلاڑیوں کےلئے پانچ پانچ مرلےکے پلاٹ اور ایندہ شندورمقابلے کے جیت کو برقراررکھنے کے لئے گھوڑوں کی فراہمی کا بلاتاخیراعلان کرکے چترالی عوام کا دل جیت لیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

۔2۔ قرارداد میں  کہا گیا کہ شندور میں کھیلتے ہوئے چترال سی ٹیم کے پولو پیلئیر شکیل احمد(ژانہ) گھوڑے سے گر کرشدید زخمی ہو کر ہنوز زیر علاج ہے۔ جس کے علاج معالجے کو سرکاری سطح پرکرانے کے لئے گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ سےاحکامات جاری کرانے کےلئے پرزورمطالبہ کیا گیا۔۔۔

تقریب میں بونی سے تعلق  رکھنے والے 2023 کے ابھرتے ہوئے پولو پلیئر انور علی(مشور) کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔