دوسرا یوم شہدائے پولیس فٹبال ٹورنامنٹ کی فائنل ایف سی چمرکن نے جیت لی
چترال (چترال ایکسپریس)دوسرا یوم شہدائے پولیس فٹبال ٹورنامنٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان تھے ۔
دیگر مہمانوں میں سابق صوبائی وزیر سلیم خان, ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان, منیجر نیشنل بنک چترال امجد احمد ,ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عامر زمان, سرپرست اعلی ڈی۔ایف ۔اے چترال حاجی حسین احمد ,ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین ,شہداء کے فیملیز اور دیگر پولیس افسران شامل تھے
ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ, ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشین اور لوئر چترال پولیس کے اشتراک سے گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائی سکول پریڈ گراونڈ چترال میں یوم شہداء پولیس فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
فائنل میچ ایف سی چمرکھن اور انجگان فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوکہ چمرکھن فٹبال ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی شوٹ پر جیتا۔
مہمان خصوصی ڈی۔پی۔او صلاح الدین کنڈی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور دوسرے نمبر پر انے والی ٹیم کو رنراپ ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیں۔
تقسیم انعامات کے دوران ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ملک سعد شہید ممیوریل ٹرسٹ, ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشین کے ممبران ,لوئر چترال پولیس اور چترال کے عوام کو مبارکباد دی۔
فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباشی دی۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے چترال کے نوجوانوں کے لئے ستمبر کے مہینے میں ایک شاندار فٹ بال لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا۔