انوسٹی گیشن ونگ لوئر چترال پولیس کی اہم کامیابی, منشیات فروش کو عمر قید کی سزاء5،لاکھ جرمانہ

چترال (چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان , ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کے ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔پی۔انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان کے زیر نگرانی انسپکٹر اقبال الدین (سی آئی او ) تھانہ سٹی چترال کی بہترین تفتیش کی بنیاد پر منشیات کے دھندے میں ملوث ملزم محمد اعجاز ولد محمد اسحاق سکنہ جغور کو ( 9D CNSA ) کے تحت مقدمے میں  عدالت سے عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزاء سنائی گئی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔