جشن قاقلشٹ اور قاقلشٹ سبزہ زار…تحریر۔۔جمشیداحمد۔

اپر چترال کے تین تحصیلوں کے سنگم میں واقع ہزاروں رقبے تک پھیلا ہواقاقلشٹ کا میدان قدرت کا ایک حسین شاہکار ہے موسم بہار اپریل کے مہینے میں جب یہاں قاقلشٹ میں قدرتی سبزہ ہوتی ہے تو قاقلشٹ کایہ میدان انتہائی خوبصورت اور قابل دید ہوتی ہے مقامی لوگوں اور ملکی سیاحوں اور پیکنگ منانے والوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے اور سالانہ ہزاروں مقامی اور ملکی سیاح قاقلشٹ کی سیر کے لیے آتے ہیں اور سیاحتی مقام کا لطف اٹھاتے ہیں ۔ جہاں تک جشن قاقلشٹ کی انعقاد کا تعلق ہے اس جشن کی ابتدا بہت پرانی ہے روایت ہے اس جشن کی ابتدا ریاستی دور میں ہوئی کہتے ہیں کہ اس وقت کے حکمران افضل الملک کی دور میں اس تاریخی جشن کا انعقاد پہلی دفعہ قاقلشٹ شوڑیری کے مقام پر ہوا تھا جو کہ ایک دن جاری رہا جسں میں پولو رسہ کشی کشتی کے مقابلے ہوئے اس کے بعد گورنر موڑکھو دراسن کے دور میں بھی یہ جشن اس ہی جگہ قاقلشٹ شوڑیری کے مقام پرگورنر موڑکھودراسن اور گورنر کی عملے کی نگرانی میں منعقد ہوتارہا جسں میں اپر چترال کے تینوں تحصیلوں سے پولو کھلاڑی شائیقین شرکت کرتے رہے 1954 میں ریاستی نظام میں اصلاحات کی نتجے میں گورنروں کی عہدوں کی خاتمے کے بعد اس جشن کا سلسلہ بھی اس وقت ختم ہوگیا۔اس کے بعد جشن کی انعقاد میں درمیاں میں کافی گیپ ائی اور کافی سالوں تک جشن منعقد نہیں ہوتی رہی اس کے بعد دوبارہ سال 2004میں موڑکھو کے نوجوانوں کی کوششوں سے اس ہی پرانے گراونڈ شوڑیری میں دوبارہ جشن کا انعقاد کیاگیا جس میں اپر چترال کے تمام تحصیلوں کے لوگوں اور کھیلاڑیوں نے شرکت کی اور کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس کی مالی معاونت عیر سرکاری اداروں سول سوسائیٹئزنے کی اور یہ جشن منعقد ہوکر اپنے اختتام کو پہنچا ۔اگلےسال اس جشن کی انعقاد کے لیے ایک کمیٹی جشن قاقلشٹ کے نام پر تشکیل دی گیئ جسں میں علاقےکے معتبرات کے علاوہ موڑکھواوربونی اوربیار سےہر ہوشیار اورتعلیم یافتہ نوجوانوں کو کمیٹی میں شامل کیاگیا اور جشن کو ہر سال منانے کی کوشش کی گئی اور شوڑیری گراونڈکے جگہ یہ قاقلشٹ کے وسط میں بونی لشٹ کے میدان میں جشن قاقلشث کمیٹی کی زیرںگرانی منعقد ہوتا رہااور تاحال جاری ہے جشن کے دوران جشن قاقلشٹ کمیٹی کے ساتھ انتظامیہ کا بھی تعاون حاصل رہاہے اس جشن کا مقصد تقافتی ورثہ کو زندہ کرنا علاقے کی روایتی تہذ یبی اور روایتی اقدار کو اجاگر کرنا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے جشن میں چترال کےروایتی کھیل پولو رسہ کشی تقافتی شو ڈول اشوک پھستوک نوہتیک بوڈی دیک نشانہ بازی وغیرہ کا اہتمام کیاجاتا ہے اور جدید کھیلوں میں فٹ بال، کرکٹ، ولی بال، پیراگلیڈنگ بھی اس جشن کے حصےہوتے ہیں جشن کو دیکھنے کے لیے چترال کے دونوں اضلاع کے لوگ شائقین کھیل مقامی اور ملکی اور غیر ملکی سیاح ہر سال قاقلشٹ کی طرف رخ کرتے ہیں اور جشن میں چترال کے روایتی اور جدید کھیلوں سے محظوظ ہوتے ہیں جشن کے دوران سیاحوں کو ہر ممکن سہولت پہنچاہی جاتی ہے ہوٹلوں کی بندوبست ہوتی ہے پورا میدان ایک خیمہ بستی بن جاتی ہے اور جنگل میں منگل کا سما ہوتا ہے اس سال بھی یہ جشن جشن قاقلشٹ کمیٹی کے زیر نگرانی چیرمین جشن قاقلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندرالملک کی قیادت اور اپر چترال انتظامیہ کی تعاوں سے یکم مئی سے شروع ہورہاہے اور 4مئی تک جاری رہے گا جسں کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔