آغاخان پرائمری سکول گبور کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا گیا ۔
چترال(رپورٹ فرہاد خان)آغاخان ایجوکیشن سروس کا بڑا اقدام ۔آغا خان پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرکے مڈل سکول کا درجہ دیا گیا ۔اس اقدام سے گبور جیسے دور افتادہ علاقے کے طباوطالبات کو گھر کے دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہوگی ۔
اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں آغاخان لوکل کونسل پرابیگ کی جانب سے آنریری سیکریٹری اعجاز احمد ،جبکہ آغا خان ایجوکیشن سروس کی جانب سے ڈپٹی جنرل منیجر آغاخان ایجوکیشن سروس چترال شریف پناہ، سابق پریذیڈنٹ لوکل کونسل پرابیگ مہمور مراد ، ہیڈ آف ار۔ایس۔ڈی۔یو لوئر چترال میران شاہ و ار۔ایس۔ڈی یو سٹاف ، سکول سپورٹ کمیٹی کے کنوینئر عبدالجبار، کنوینیر ون ونڈو گبور سید الرحمان ،سکول سپورٹ کمیٹی کے ممبران ،مکھی کامڑیا صاحبان ،علاقے کے معتبرات و گبور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں
شرکت کیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی جنرل منیجرآغاخان ایجوکیشن سروس چترال شریف پناہ جبکہ صدر محفل آنریری سیکریٹری لوکل کونسل پرابیگ اعجاز احمد تھے ۔ مہمان خصوصی نے آغاخان ایجوکیشن سروس کی جانب سےعلاقے کی تعلیمی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی
جبکہ صدر محفل نےاس اقدام کو علاقے کی تعلیمی ترقی کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے ادارے کی کاوشون کو سراہا۔ ۔علاقے کے عمائدین و کمیونٹی کے افراد نے آغاخان ایجوکیشن سروس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ادارے کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے علاقے کے طباوطالبات کو گھر کے دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہوگی۔
یاد رہے کہ آغاخان پرائمری سکول گبور کا قیام 1996 میں عمل میں آیا تھا اس کے بعد اب اسے مڈل سکول کا درجہ دیا گیا ہے۔روان سال نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی کلاس ششم کے کلاس کا آغاز ہوگا۔
