تازہ ترین

بونی: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مسجد اور ڈاکٹر کالونی کی تعمیر تاخیر کا شکار، مسائل میں اضافہ

اپر چترال (رپورٹ: شہزاد احمد) —تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں 2021 سے زیرِ تعمیر مسجد تاحال مکمل نہ ہو سکی، جس کے باعث ہسپتال عملہ، مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسجد کا تعمیراتی کام کئی برسوں سے سست روی کا شکار ہے جبکہ متعلقہ ٹھیکیدار کے بارے میں بھی واضح معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

ہسپتال میں موجود نمازیوں نے شکایت کی ہے کہ مسجد میں واش روم کی سہولت نہ ہونے کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خصوصاً دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے یہ صورتحال مزید اذیت ناک بن چکی ہے۔ ہسپتال عملے کے مطابق اگرچہ مخیر حضرات کے تعاون سے مسجد میں کارپٹ بچھا دیا گیا ہے، تاہم ٹائلز اور صفائی کے نامکمل کام کے باعث کارپٹ بھی خراب ہونے لگا ہے۔

دوسری جانب ہسپتال سے منسلک ڈاکٹر کالونی کی تعمیر بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔ کالونی کی عدم تکمیل کے باعث نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹروں کو رہائش کی مناسب سہولت میسر نہیں، جس سے ان کی تعیناتی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مقامی عمائدین، عوامی حلقوں اور ہسپتال عملے نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اور ڈاکٹر کالونی کے زیر التواء منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں اور عملے کو درپیش مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock