تازہ ترین

​دروش: منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، ایس ایچ او ابرار احمد کو عوامی خراجِ تحسین

چترال (چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی تحصیل دروش کے سینئر رہنما محمد عالم خان نے دروش میں نو تعینات ایس ایچ او  ابرار احمد کی جانب سے منشیات فروشوں، خصوصاً خطرناک منشیات ’آئس‘ (ICE) کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف حالیہ کامیاب اور جرات مندانہ کارروائیوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

​اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ایسا ناسور ہے جو ہمارے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے اور ہماری نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ ایسے نازک اور کٹھن وقت میں نو تعینات ایس ایچ او ابرار احمد نے جس جرات، بہادری، فرض شناسی اور انتھک محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئس جیسے جان لیوا نشے کے سوداگروں کو قانون کے شکنجے میں جکڑا ہے، وہ انتہائی قابلِ ستائش ہے۔ ان کی اس فوری کارروائی نے دروش کے بے شمار بچوں اور نوجوانوں کو مستقل تباہی سے بچا لیا ہے۔

​محمد عالم خان نے مزید کہا کہ پولیس کا یہ اقدام محض ایک عام قانونی کارروائی نہیں ہے، بلکہ یہ اہل قالِ دروش کی نسلوں کو محفوظ بنانے کی ایک عظیم جدوجہد ہے۔ ایس ایچ او ابرار احمد نے نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین قانونی ایکشن لیا، بلکہ منشیات کے عادی ہو جانے والے نوجوانوں کو بحالی مراکز منتقل کرنے کے انتظامات بھی کیے، جو ان کی انسان دوستی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ ذمہ داری کی ایک بہترین مثال ہے۔

​انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہل علاقہ دروش پولیس کی اس جرات مندانہ اور مخلصانہ خدمت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نو تعینات ایس ایچ او کو مزید ہمت، کامیابی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO