
قاری فیض اللہ کا دارالعلوم تبلیغ الاسلام اور زیرِ تعمیر مسجد ابوبکر صدیقؓ گرم۔چشمہ کا دورہ
چترال (چترال ایکسپریس): ممتاز مذہبی شخصیت حضرت قاری فیض اللہ نے گرم چشمہ کا مختصر دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے دارالعلوم تبلیغ الاسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذۂ کرام سے ملاقات کی اور ادارے کے مختلف تعلیمی و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال فرمایا۔
بعد ازاں حضرت قاری فیض اللہ نے
گرم چشمہ میں زیرِ تعمیر مسجد ابوبکر صدیقؓ کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطیب شاہی مسجد و صدر دارالعلوم شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل دامت برکاتہم العالیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
علمی و انتظامی شخصیات کے اس دورے پر دارالعلوم کے اساتذہ اور مقامی لوگوں نے گہرے مسرت کا اظہار کیا اور علاقے کی مذہبی و تعلیمی ترقی کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
