تازہ ترین

قاری فیض اللہ چترالی کا لوئر چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے لیے ریلیف پیکج اور تعمیر نو کا اعلان

​چترال (چترال ایکسپریس)معروف دینی و سماجی رہنما قاری فیض اللہ چترالی نے جغور سمیت لوئر چترال کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے متاثرین سے بالمشافہ ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور فوری امداد سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

​قاری فیض اللہ چترالی نے اپنے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ گھروں کی بحالی کے لیے ٹین کی چادریں فراہم کرنے کا اعلان کیا، جبکہ جغور کی شدید متاثرہ مسجد کی تعمیر نو کے لیے سیمنٹ کی فراہمی کا فوری انتظام بھی کیا۔

​اپنے اس تربیتی و امدادی دورے کے دوران انہوں نے گرم چشمہ، دروش کے متعدد دیہات، رومبور اور وادیِ کالاش سمیت لوئر چترال کے دور دراز اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور متاثرینِ سیلاب کے حوصلے بلند کیے۔

​لوئر چترال کا جامع دورہ مکمل کرنے کے بعد قاری فیض اللہ چترالی اپر چترال کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ مزید علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کر کے امدادی امور کا جائزہ لیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔