تازہ ترین

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری، ڈی جی ‘ٹڈاپ’ نے حلف لیا

​چترال (چترال ایکسپریس)چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی سی سی آئی) کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر نے نو منتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

​حلف اٹھانے والوں میں چترال چیمبر کے نو منتخب صدر انجینئر فہد اعظم، سینئر نائب صدر قاضی فیصل احمد سعید اور نائب صدر معراج حسین شامل ہیں۔ تقریب میں ممتاز کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔

​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ٹڈاپ نعمان حسین بشیر اور دیگر مقررین نے کہا کہ لواری ٹنل کی تعمیر کے بعد چترال اب سارا سال ملک کے دیگر حصوں اور بین الاقوامی منڈیوں سے منسلک ہو چکا ہے۔ اس سے علاقے میں تجارت، سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں ترقی کے نئے افق روشن ہوئے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ چترال چیمبر مقامی تاجروں کے مسائل کے حل اور بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

​اس موقع پر نو منتخب صدر انجینئر فہد اعظم نے تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے اور علاقے کی معاشی خوشحالی کے لیے جی جان سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔