
تازہ ترین
اپر چترال: شوگرام زوم کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری، ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق
اپرچترال (جمشیداحمد)اپر چترال میں افسوسناک سڑک حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سواری گاڑی درونگاغ سے ریشن کی طرف جا رہی تھی کہ شوگرام زوم کے مقام پر
اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ڈرائیور نواز، رحمت گل (ساکن درونگاغ) اور زبیر احمد (ساکن شاکوب) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو کھائی سے نکال دیا
