تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف چترال میں ’یومِ سیاہ‘ کی مناسبت سے یکجہتی واک کا انعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (KPCTA) جناب شاہد خان کی خصوصی ہدایات پر 27 اکتوبر ’یومِ سیاہ کشمیر‘ کے موقع پر ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹر (TFC) چترال کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک شاندار واک کا انعقاد کیا گیا۔

​واک کا بنیادی مقصد کمسن بچوں اور نئي نسل میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی و انسانی پہلوؤں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور کشمیری عوام کے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کی پرزور حمایت کا پیغام عام کرنا تھا۔

​اس یکجہتی واک میں ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹر چترال کے عملے کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری و سیکنڈری اسکول (GGCS) کے معصوم بچوں اور بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ اسکول کے بچوں نے کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔

​اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا، اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock