تازہ ترین

یومِ سیاہ کشمیر: لوئر چترال اور دروش میں ریلیاں، تعلیمی اداروں میں تقریبات اور کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

​چترال (چترال ایکسپریس):27 اکتوبر 2026ء کو یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے مختلف سیمینارز، ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

​اس سلسلے میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے دفتر میں منعقد ہوئی، متعلقہ محکموں کے افسران، اہلکاروں اور دیگر شرکاء نے شرکت کی اور بینرز و پلے کارڈز کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا بدترین جبر اور ظلم و ستم بھی تحریکِ حریتِ کشمیر کو دبا نہیں سکا اور پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

​بعد ازاں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ظفر اقبال کی سربراہی میں دروش میں بھی ایک ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران، اہلکاروں اور دیگر شرکاء نے شرکت کی اور بینرز و پلے کارڈز کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔

​علاوہ ازیں، لوئر چترال کے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں جہاں طلبہ نے تقاریر اور ٹیبلو کے ذریعے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

​تمام تقریبات کے شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ تقریبات کا اختتام کشمیری عوام کی آزادی، امن اور سلامتی کی خصوصی دعاؤں پر ہوا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock