تازہ ترین

​انسپکٹر ولی خان آبائی گاؤں استابوں میں سپرد خاک؛ نمازِ جنازہ میں پولیس حکام اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

​اپر چترال (جمشید احمد)انسپکٹر ولی خان مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان ‘زوغاری استابون زائنی’ (موڑکہو) میں آہ و زاری کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں مختلف مکاتبِ فکر کے افراد، پولیس افسران، ڈی ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

​اس سے قبل پولیس لائنز بونی میں مرحوم انسپکٹر ولی خان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اپر چترال ضیاء الحسن، ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشاد خان اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چترال پولیس کی جانب سے مرحوم کے جسدِ خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ حاضرین نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے بالخصوص دعا و فاتحہ خوانی کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock