تازہ ترین

اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر محمد عثمان مدتِ ملازمت مکمل کرکے ریٹائر، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں الوداعی تقریب

چترال (چترال ایکسپریس) اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر چترال محمد عثمان مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد سرکاری خدمات سے ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس چترال میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شکیل احمد، مرزا علی بیگ، ڈپٹی کمشنر چترال کے اکاؤنٹس آفیسر عطا الرحمن، صاحب الرحمن سمیت دفتر کے دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے محمد عثمان کی طویل پیشہ ورانہ خدمات، خوش اخلاقی، فرض شناسی اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دورانِ ملازمت اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں انجام دیں۔ وہ ایک متحرک، خوش مزاج اور ذمہ دار افسر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے اور ہمیشہ عوام اور سرکاری ملازمین کے دفتری مسائل کو بروقت اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ محمد عثمان کی نمایاں خوبی یہ تھی کہ وہ دفتری امور کو محض رسمی کارروائی کے بجائے ذمہ داری سمجھ کر انجام دیتے تھے اور سائلین کو غیر ضروری مشکلات سے بچانے کے لیے خصوصی توجہ دیتے تھے۔ ان کا خوشگوار رویہ اور کام سے لگن ساتھیوں کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔

تقریب کے شرکاء نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کی حقیقی پہچان اس کی خدمات، کردار اور اچھے رویے سے ہوتی ہے، اور محمد عثمان نے اپنی پیشہ ورانہ وابستگی اور خوش اخلاقی کے ذریعے ساتھیوں کے دلوں میں ایک نمایاں مقام بنایا ہے۔

تقریب کے اختتام پر محمد عثمان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے صحت، خوشی، سکون اور کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO