تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کے اشتراک سے چترال میں ویٹرن فٹبال لیگ 2026 کا شاندار آغاز

​چترال (چترال ایکسپریس)ضلعی انتظامیہ لوئر چترال، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس اور چترال ویٹرن فٹبال ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ویٹرن فٹبال لیگ 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ لیگ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لوئر چترال عبدالسلام تھے، جنہوں نے کیک کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

​اس ٹورنامنٹ میں اپر اور لوئر چترال بھر سے 12 بہترین فٹبال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی میدان میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جبکہ فٹبال کے شائقین بھی بڑی تعداد میں میچز دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں۔

​ٹورنامنٹ کی اہمیت اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس لیگ کے انعقاد کا بنیادی مقصد علاقے میں کھیلوں کا فروغ، صحتمندانہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

​تقریب کے موقع پر منتظمین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں بہترین تیاری اور اعلیٰ کھیل کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتری ہیں، جس سے شائقین کو آنے والے دنوں میں مزید بہترین اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔