تازہ ترین

روز (ROSE) کی طرف سے حرا پبلک سکول آیون کی ہونہار طالبہ کے لیے سکالرشپ کا اجراء

چترال ( محکم الدین ) چترال میں باصلاحیت مگر مالی طور پر مشکلات کا شکار طلبہ کو تعلیم کے میدان میں سپورٹ کرنے والا ادارہ ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن ( ROSE) کی طرف سے امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیر کے روز چیف ایگزیکٹیو روز ہدایت اللہ کی طرف سے حرا پبلک سکول آیون درخناندہ کی ہونہار طالبہ سریرہ آمان دختر امان اللہ آیون تھوڑیاندہ کی پچاس فیصد اسکالرشپ کی رقم بطور چیک پرنسپل حرا پبلک سکول آیون اقرار احمد کے حوالے کی ،

اس موقع پر ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کی گئی ، جس میں تنظیم اساتذہ کے رہنما سنئیر استاد خالد ظفر ، سابق اے ایف سی حاجی ریاض احمد ، سابق چیرمین یو سی آیون محکم الدین اور چیف ایگزیکٹیوروز ہدایت اللہ شریک تھے ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو روز ہدایت اللہ نے سریرہ آمان کو دی جانے والی پچاس فیصد سکالر شپ کی رقم بطور چیک پرنسپل حرا پبلک سکول آیون وقار احمد کو پیش کی ،

     واضح رہے ، کہ طالبہ سریرہ آمان کی بقیہ پچاس فیصد سکالرشپ کی رقم حرا پبلک سکول آیون خود ادا کرتی ہے ، گذشتہ سال نویں کلاس میں بھی دونوں اداروں نے باہمی اشتراک سے سریرہ آمان کو سو فیصد سکالرشپ دیاتھا ، اب دسویں کلاس میں بھی سابقہ کی طرح روز اور حرا سکول دونوں نےاسکالرشپ سے سریرہ آمان کو نوازا ہے ،

    چیک تقسیم کے موقع استاد خالد ظفر ودیگر حاضرین نے روز کے چیف ایگزیکٹیو ہدایت اللہ کی چترال میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے اور باصلاحیت طلبہ کو اعلی تعلیمی مواقع مہیا کرنے کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، اور کہا ، کہ ان کی کوششوں سے چترال کے قابل مگر مالی مشکلات سے دوچار طلبہ سکالرشپ کے ذریعے اعلی تعلیم کے حصول میں کامیاب ہوئے ہیں ، اور آج اعلی عہدوں پر ملک اور اپنے علاقے کی خدمت کر رہے ہیں ، جو کہ اس ادارے کی سکسس سٹوری ہے

   چیرمین روز نے اپنے خطاب میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ چترال خصوصا لوئر چترال کے لوگ اپنے وسائل اعلی اور معیاری تعلیم پر لگانے کی بجائے فضول خواہشات پر لگا رہے ہیں ، جبکہ موجودہ وقت میں تعلیم پر سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ۔ کہ وہ اپنی نسلوں کی بقا اور اچھی زندگی کیلئے اپنا سرمایا اپنے اور قوم کے باصلاحیت بچوں پر لگائیں ، اور ROSE جیسے ادارے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ، تاکہ ہم ایک اچھی ، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ قوم تیار کرکے چترال کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔