تازہ ترین

پبلک پراسیکیوٹر فضل معبود گریڈ 18 میں ترقی پا کر ڈپٹی پراسیکیوٹر تعینات

اپر چترال  (رپورٹ شہزاد احمد) سول کورٹ بونی میں تعینات پبلک پراسیکیوٹر فضل معبود کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کا تعلق اپر چترال کے علاقے بونی سے ہے۔

فضل معبود کو عدالتی امور میں مہارت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرض شناسی کے حوالے سے ایک قابل اور ذمہ دار افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپر چترال میں تعیناتی کے دوران انہوں نے بالخصوص قتل جیسے سنگین جرائم میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات کی مؤثر پیروی اور انہیں قانون کے مطابق سزائیں دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی ترقی کو پیشہ ورانہ خدمات اور محنت کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اہلِ علاقہ اور حلقہ احباب کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ نئی ذمہ داریوں میں بھی اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔