تازہ ترین

​بونی بوزند روڈ پر اسفالٹ کا کام فوراً شروع کیا جائے: نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

​چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور معروف قانون دان نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ نے بونی بوزند (تورکہو) روڈ پر اسفالٹنگ (لک بچھانے) کا کام دوبارہ شروع نہ ہونے پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر سڑک پر کام کا آغاز کریں۔

​ایک جاری کردہ اخباری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی، مشینری کی موقع پر موجودگی اور سڑک کے مکمل تیار ہونے کے باوجود اسفالٹ نہ بچھانا عقل و فہم سے بالاطر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاخیری حربے کی وجہ سے اہلیانِ تورکہو کو بار بار سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

​نیاز نیازی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہلیانِ تورکہو اور “تورکہو تریچ فورم” یہ سوچنے میں بجانب حق ہیں کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (C&W) اپر چترال، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ٹھیکیدار باہمی ضدا بازی میں لگے ہوئے ہیں، جس کا خمیارہ علاقے کے عوام بھگت رہے ہیں۔

​انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسفالٹ کا سیزن ختم ہونے میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکیدار کو 30 اکتوبر تک کام مکمل کرنے کی حتمی مہلت دے رکھی ہے۔

​انہوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا کہ وقت ضائع کیے بغیر بقایا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔