تازہ ترین

​کوشٹ اے اور ریشن اے جشنِ خزان خیبر پختونخوا گولڈ کپ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

 ​اپر چترال ( جمشید احمد):جشنِ خزان خیبر پختونخوا گولڈ کپ پولو ٹورنامنٹ 2026ء کے سنسنی خیز اور انتہائی دلچسپ سیمی فائنل مقابلے پولو گراؤنڈ بونی میں کھیلے گئے۔ ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوشٹ اے اور ریشن اے کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

​پہلے سیمی فائنل میں کوشٹ اے نے مدِمقابل چترال اے کو شکست دی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ریشن اے نے ہیڈکوارٹر بونی کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔ ٹورنامنٹ کا انتہائی پرجوش اور فیصلہ کن فائنل کل کوشٹ اے اور ریشن اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

​سیمی فائنل کے ان مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پولو کے شائقین اور زندہ دلانِ بونی کی ایک بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال سلطان نورالدین احمر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہناز بی بی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امیر شاہ، پولو ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر شمیم احمد سمیت مختلف مکاتبِ فکر کی نمایاں شخصیات اور شائقینِ کھیل کی کثیر تعداد موجود تھی۔

​میچ کے آغاز سے قبل، پولو ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور معروف لیجنڈ پولو کھلاڑی شمیم احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال میں پولو کے کھیل کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل اور ممکنہ کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے خوشخبری سنائی کہ حکومت نے مختلف علاقوں کے پولو گراؤنڈز کی تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، جبکہ جن علاقوں میں پولو گراؤنڈز موجود نہیں ہیں، وہاں نئے گراؤنڈز کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔

​نومنتخب پولو ایسوسی ایشن کے صدر شمیم احمد کی پولو کے فروغ کے لیے کی جانے والی ابتدائی کاوشوں کو عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے بھرپور انداز میں سراہا جا رہا ہے۔ پولو کے حلقوں میں یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں خطے میں پولو کی ترویج سے نہ صرف روایتی کھیل کو تقویت ملے گی بلکہ سیاحت کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔