تازہ ترین

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن چترال لوئر کا تاریخی اقدام: چترال میں پہلی بار PFF کے تحت فٹبال کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جائے گا

​چترال (چترال ایکسپریس):ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) چترال لوئر نے ضلع میں فٹبال کے فروغ اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ باقاعدہ فٹبال کوچنگ کورس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

​یہ تاریخی کوچنگ کورس پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی زیرِ نگرانی اور سرپرستی جبکہ صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چترال کی تاریخ میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت ایسا کوئی باضابطہ تربیت یا کوچنگ پروگرام منعقد نہیں ہوا ہے۔

​اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری ڈی ایف اے لوئر چترال، سعود احمد آزاد نے کہا کہ یہ اقدام چترال کےمقامی فٹبال کلبوں، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں اور علاقے میں فٹبال کے کھیل کی پائیدار ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

​انہوں نے مزید بتایا کہ کوچنگ کورس کی حتمی تاریخوں اور رجسٹریشن کا طریقہ کار بہت جلد شائع کر دیا جائے گا۔ کورس میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور فٹبال کوچز مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے ڈی ایف اے کے ذمہ داران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔