تازہ ترین

لوئر چترال میں جرائم کی روک تھام، منشیات فروشوں اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

چترال (چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (پی ایس پی) نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے، کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی اقدامات اور ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او آفس بلچ کے کانفرنس روم میں ڈی پی او محمد خالد خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر میں جرائم کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ، ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ، ایس ڈی پی او سرکل دروش سجاد حسین، ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ اقبال الدین، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور والدین میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔

محمد خالد خان نے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حساس مقامات اور پولیس تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے، پولیس گشت بڑھانے اور اہم مقامات کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

ڈی پی او لوئر چترال نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔