تازہ ترین

ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری؛ 1226 گرام چرس سمیت ملزم گرفتار

چترال ( چترال ایکسپریس) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) کی ہدایات کی روشنی میں لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

​اس سلسلے میں ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو دبوچ لیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت محمد حلیم سکنہ دنین گلوغ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 1226 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

​پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

​لوئر چترال پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے اور ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے اس طرح کی بلاامتیاز کارروائیاں پوری عزم و سختی کے ساتھ جاری رہیں گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔