تازہ ترین

چترال: سرکاری دفاتر میں صبح 9 بجے تک غیر حاضر افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال

​چترال (چترال ایکسپریس) اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال عدنان حیدر ملوکی نے عوام کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (DHQ) ہسپتال اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) سمیت کسی بھی سرکاری دفتر میں صبح 9 بجے تک اگر کوئی افسر یا اہلکار موجود نہ ہو تو شہری فوری طور پر ان کے دفتر کے نمبر -0943413686 پر اطلاع دیں تاکہ متعلقہ ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

​اپنے دفتر میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بالائی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں انہوں نے ہسپتال سمیت تمام سرکاری دفاتر میں حاضریوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جو کہ گڈ گورننس کے قیام اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔

​انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی احکامات کے مطابق عوام کو سروسز کی فراہمی میں سستی اور غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو سخت جوابدہ بنایا جائے گا اور تمام سرکاری ملازمین کو اپنے فرائض منصبی زیادہ تندہی اور سنجیدگی سے ادا کرنے ہوں گے۔

​اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ان احکامات پر من و عن عمل درآمد کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے تحت دفاتر کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیا جائے گا تاکہ عوام کو سرکاری دفاتر میں بلا تاخیر سہولیات مئیسر آ سکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔