تازہ ترین

لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار

چترال (چترال ایکسپریس) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) کی ہدایات پر لوئر چترال پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال سب انسپکٹر بلبل حسن اور اے ایس آئی نور خان نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران ملزم افضل احمد عرف مجاہد سکنہ دواشیش جغور کے قبضے سے 1255 گرام چرس کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ، جس میں دو پستول، تین میگزین اور 37 کارتوس شامل ہیں، برآمد کیے گئے۔ جبکہ دوسرے ملزم سید آغا سکنہ دواشیش جغور کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

لوئر چترال پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور منشیات سے پاک لوئر چترال کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock