تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اپر چترال میں ٹرانسپورٹ کرائے برقرار، عوام کا ریلیف کا مطالبہ

اپر چترال (رپورٹ شہزاد احمد) اپر چترال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں تاحال کوئی نمایاں کمی نہیں کی گئی۔ چترال سے بونی، چترال سے مستوج اور دیگر علاقوں کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کے کرائے اب بھی اس دور کے مطابق وصول کیے جا رہے ہیں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر تھیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے تو اس کا فائدہ مسافروں کو بھی ملنا چاہیے، لیکن ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنا عوام کے لیے باعثِ تشویش ہے۔حکومت کو چاہیے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی یقینی بنائے۔ اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ضلعی انتظامیہ اپر چترال سے مطالبہ ہے کہ چترال، بونی، مستوج اور دیگر علاقوں کے روٹس پر مقررہ کرایوں کا ازسرِنو جائزہ لے اور ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کا پابند بنائے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام عوام تک پہنچ سکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO