تازہ ترین

لوئر چترال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری، فوری اطلاق کا حکم

چترال (چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی ہدایات پر پیٹرولیم مصنوعات اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے مختلف روٹس کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریویو کمیٹی کی سفارشات اور ٹرانسپورٹرز سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نئے کرایوں کا تعین کیا گیا ہے۔ نئے کرایہ نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

انتظامیہ نے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری کرایہ نامے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں اور مسافروں سے مقررہ کرایوں سے زائد وصولی سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مقررہ کرایوں سے زائد وصولی یا دیگر شکایات کی صورت میں فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:

ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم: 0943412519

اسسٹنٹ کمشنر آفس چترال: 0943413686

اسسٹنٹ کمشنر آفس دروش: 0943480203

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نئے کرایہ نامے پر عمل درآمد کی نگرانی کی جائے گی تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام کو پہنچایا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى