
لوئر چترال میں دفعہ 144 نافذ، پانچ یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد
چترال (چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق لوئر چترال کی حدود میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔ تاہم مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت حاصل کرنے کی صورت میں اس پابندی سے استثنیٰ دیا جا سکے گا۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے
کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ 15 دن تک مؤثر رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کریں۔
