تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں ’چترال یوتھ ایکسپو 1.0‘ کا شاندار آغاز، نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کا بھرپور مظاہرہ

چترال (چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، ان کی حوصلہ افزائی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے “چترال یوتھ ایکسپو 1.0” کی پُر وقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

​تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ خان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ندیم، اساتذہ کرام، ضلعی افسران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

​ایکسپو کے دوران طلبہ نے تعلیمی، سائنسی، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے فن اور قابلیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب میں لگائے گئے مختلف اسٹالز، تخلیقی منصوبوں اور جدید آئیڈیاز میں نوجوانوں کی محنت اور جدت پسندی نمایاں نظر آئی۔ منتظمین کے مطابق اس ایکسپو کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ماحولیاتی تحفظ، جدید ٹیکنالوجی، کاروبار و روزگار، کیریئر رہنمائی، آرٹ و ثقافت، خوراک اور صحت جیسے اہم شعبوں میں اپنے خیالات پیش کرنے اور عملی مہارتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

​افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی افسران نے کہا کہ تعلیم نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشرے کی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی و تخلیقی پروگرام طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں اور انہیں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔

​انہوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ہنر کے حصول پر خصوصی توجہ دیں تاکہ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مؤثر طریقے سے بروئے کار لا سکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى