تازہ ترین

جشنِ خزان والی بال ٹورنامنٹ سیشن فور اختتام پذیر، ہیڈکوارٹر وریجون نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اپر چترال (جمشید احمد) جشنِ خزان والی بال ٹورنامنٹ کے چار سیشنز پر مشتمل مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ سیشن فور 2026ء کے فائنل میں ہیڈکوارٹر وریجون کی ٹیم نے شیر اندورسہت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل مقابلہ ہیڈکوارٹر وریجون اور شیر اندورسہت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ہیڈکوارٹر وریجون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ہیڈکوارٹر وریجون کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے تینوں سابقہ سیشنز میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ سیشن فور جیت کر 2026ء کے ٹورنامنٹ کی مجموعی فاتح ٹیم ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
تقریب کے اختتام پر ہیڈکوارٹر وریجون کے کپتان شہبار رضا اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے مہمانِ خصوصی سے وننگ ٹرافی وصول کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى