تازہ ترین

قومی ترانے کے ڈویژنل مقابلے میں گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول لوئر چترال کی پہلی پوزیشن

چترال (چترال ایکسپریس) گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول (بوائز) لوئر چترال کے طلبہ نے انٹر سکول ادبی مقابلہ جات 2026ء کے تحت منعقدہ ڈویژنل سطح کے قومی ترانے کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ضلع لوئر چترال کا نام روشن کردیا۔
گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول تیمرگرہ میں منعقدہ ڈویژنل مقابلے میں سینٹینیل سکول کے طلبہ نے بہترین آواز، ہم آہنگی اور ملی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ مذکورہ طلبہ نے پہلے زونل اور تحصیل سطح کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ضلعی سطح پر قومی ترانے کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ڈویژنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ طلبہ نے بہتر تیاری اور محنت کے نتیجے میں ڈویژنل سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنی برتری ثابت کردی۔

ادارے کی مجموعی کارکردگی بھی نمایاں رہی۔ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول کے طلبہ نے زونل اور تحصیل سطح پر چھ کیٹیگریز میں پہلی پوزیشنیں حاصل کیں، جبکہ ضلعی سطح پر ایک کیٹیگری میں پہلی اور پانچ کیٹیگریز میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس شاندار کامیابی کو طلبہ کی محنت، اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور ادارے کی بہتر تربیتی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تعلیمی حلقوں نے کامیاب طلبہ اور اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح ضلع کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

Back to top button