
تازہ ترین
چترال: استاد منیر احمد نے ایم فل تھیسس کا کامیاب دفاع کرلیا
چترال (چترال ایکسپریس) گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی اسکول (بوائز) لوئر چترال کے استاد منیر احمد نے یونیورسٹی آف چترال سے ایم فل انگریزی کے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع مکمل کرلیا۔
انہوں نے
اپنا مقالہ "The English-Translated Khowar Folk Tales: A Thematic Analysis through Bhabha’s Third Space" کے موضوع پر ڈاکٹر سید انور علی شاہ کی نگرانی اور کفایت اللہ کی رہنمائی میں مکمل کیا، جس میں کھوار لوک کہانیوں کے انگریزی تراجم کا موضوعاتی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منیر احمد دو مرتبہ ضلعی سطح پر بہترین استاد کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے اس کامیابی پر انہیں مبارک باد دی ہے۔
