
حادثہ پی ائی اے انتظامیہ کی مکمل غفلت اور نا اہلی کا نتیجہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پرنس سلطان الملک
بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) پرنس سلطان الملک صدر اے پی ایم ایل تحصیل مستوج نے ایک اخباری میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال سے اسلام آباد جانے والے بدقسمت طیارہ نے نہ صرف پورے چترال کو سوگوار کردیا بلکہ پورے پاکستان کو غم میں نڈھال کردیا ہے پاکستان میں کوئی فرد ایسا نہ ہوگا جو اس غم میں برابر کے شریک نہ ہو اور خصوصا ًچترال میں کوئی ایسا گھر نہیں ہے کہ جس میں تمام گھر والوں کی آنکھیں اس اندوھناک حادثے کی وجہ سے اشکبار نہ ہوئی ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ حادثہ پی ائی اے انتظامیہ کی مکمل غفلت اور نا اہلی کا نتیجہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکام بالا سے اپیل ہے کہ اس اندوھناک حادثے کی مکمل طور پر تحقیقات کر کے واقعہ کی ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور آیندہ کے لیے پی ائی اے اور دیگر ائیر لائنز کو بھی پابند کیا جائے کہ اس قسم کا واقعہ پھر رونما نہ ہو۔ آخر میں اس بد قسمت جہاز کے حادثے میں جتنی بھی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں بشمول ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑایچ اور ان کے اہل خانہ، جنید جمشید اور ان کے اہل خانہ ہمارے چترال سے جتنے بھی بہن بھائی شہید ہوئے ہیں ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تغزیت کی اللہ تعالیٰ سے دعا کہ تمام مرحومیں کو اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فر مائیں
