تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جھگڑا میں سابق صوبائی وزیر افتخار جھگڑا کے گھر گئے اور انکی وفات پر انکے بیٹے غنی جھگڑا سے اظہار تعزیت کیا

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک منگل کی سہ پہر پشاور کے قریب موضع جھگڑا میں سابق صوبائی وزیر افتخار جھگڑا کے گھر گئے اور انکی وفات پر انکے بیٹے غنی جھگڑا سے اظہار تعزیت کیا۔ Image may contain: 5 people, people sitting and indoorمرحوم کے بھائی سلیم جھگڑا اور بہنوئی عثمان جھگڑا بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ صوبائی مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات میاں خلیق الرحمان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب اور پی ٹی آئی کے بعض دیگر رہنما بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ پرویز خٹک کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے ، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انکی سیاسی و قومی خدمات کو سراہا۔

زر الذهاب إلى الأعلى