تازہ ترین

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد

​چترال (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

​تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ احمد عیسیٰ کی زیرِ نگرانی، ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ انسپکٹر قربان پناہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی۔ دورانِ کارروائی منشیات فروشی میں ملوث ملزم شہاب الدین ولد (نامعلوم) سکنہ خوغیک لٹکوہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

​پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1190 گرام چرس اور 650 گرام افیون برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ لٹکوہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

​ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور کسی بھی شرپسند یا منشیات فروش کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے میں منشیات کی سپلائی لائن توڑنے میں مدد ملے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock