کاوشات اقبال

الفاظ کو سوچ سمجھ کر استعمال کیجٸے۔۔کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔

منتخب الفاظ بہت ہی طاقتور ہوتے ہیں یہ الفاظ بہت تیزی سے کام کرتے ہیں ۔ہم جس قدر زیادہ طاقتور الفاظ استعمال کریں گے ہماس قدر تیزی سے اپنی خواہش کے مطابق نتائج حاصل کر لیں گے۔

ہم اپنے ذہین کو خالی کرکے اس میں سے تمام منفی خیالات اور تصورات خارج کر کے بلکل صاف کر لیں تو ہمارا ذہین ایک بچے کے ذہین جیسا بن جاۓ گا تب ہم اپنے ذہین میں بہتریں تصویریں تخلیق کر سکیں گے جیسویٹ کا کہنا ہے اگر مجھے ٧ سال سے ٨ سال کا بچہ دے دیں تو میں اس سے ایک بہتریں انسان بنا سکتا ہوں کیونکہ بچے کا ذہین صاف ہوتا ہے اس میں منفی خیالات اور منفی الفاظ نہیں ہوتے۔

ہم بھی کچھ سال پہلے بچے ہی تھے تو ہم نے اپنے ماحول سے بہت کچھ سیکھا تھا اس میں غصہ، جھڑکیاں اور منفی الفاظ بھی تھے جو ہمارے لاشعوری ذہین میں چلے گٸے تھے اگر ایک ذہین میں صرف مثبت تعمیری اور محبت کے الفاظ جاتے تو وہ اس لاشعوری ذہین کا حصہ بن جاتے اور اس ذہین کے مالک ایک بہترین کامیاب انسان بن جاتے کیونکہ اس کےذہین میں مثبت اور منفی دونوں طرح کے خیالات ہیں جو عملی زندگی میں اس کیلے مسائل پیدا کرتے ہیں اس حوالے سے خود کو الزام نہ دیں کیونکہ بچپن میں اپ کو اختیار نہ تھا کہ آپ صرف مثبت اور محبت کے الفاظ ہی سنتے۔

آپ جس عمر میں ہیں آپ یقین کریں یا نا کریں یہ ضروری نہیں ہے لیکن اچھے الفاظ کا استعمال ضرور کریں ۔اسی سے آپ اچھی سوچ بنا سکتے ہیں پہلی دفعہ آپ کو کچھ باتوں پر یقین ہی نہیں اۓگا لیکن جیسے جیسے آپ اچھے الفاظ استعمال کرتے جاٸیں گے تو آپ کی سوچ بڑھتی جاۓ گی اور آپ کا یقین پختہ ہوتا جاٸے گا ۔جب بہت سی مثبت چیزیں آپ کے لاشعوری ذہین میں آجاٸیں گٸے تو پھر آپ کا یقین بھی پختہ ہو جاٸے گا ۔

جب آپ اچھے اور تعمیری الفاظ بولیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ذہین سے برے خیالات کو باہر دھکیل دیں گے ہمارے ذہین میں تہہ در تہہ بہت سے تصورات اور خیالات ہوتے ہیں ان خیالات کو ذہین سے صاف کرنا ضروری ہے اس لٸے اپنا اہداف حاصل کرنے کیلے ان خیالات کو ذہین سے نکالنا ضروری ہوگا۔خود کو مظبوط اور طاقتور کرنے کیلے ایسے الفاظ کو تخلیق کرنے سے آپ خود بھی اپنے پرانے تصورات کو ختم کرکے نٸے تصورات کو لا سکتے ہیں۔

لفظ بہت طاقتور ہوتے ہیں لفظ مثبت بھی ہوتے ہیں اور منفی بھی جو لفظ ہم بولتے ہیں وہ تھرتھراہَٹ پیدا کرتے ہیں اور اس سے بہت کچھ وجود میں آتا ہے۔ہمیں الفاظ بہت سمجھ کر استعمال کرنا چاہٸے سستی،کاہلی،طنزیہ الفاظ ،بے ربط الفاظ اور منفی الفاظ بہت نقصان دہ ہوتے ہیں جو منفی قسم کی تصورات پیدا کرتے ہیں جس سے ناخشگوار واقعات رونما ہو سکتے ہیں کچھ لوگ اپنی غربت،مساٸل،کینہ

بیماری اور حسد جیسے الفاظ کا منفی استعمال کرتے ہیں اس لٸے وہ ہمیشہ مسائل میں الجھے رہتے ہیں ان الفاظ کے ہوتے ہوۓان کے ذہین میں کوٸی نیا اٸیڈیا آہی نہیں سکتا ۔ ہمارے تصورات کی فیکٹری ہمارا ذہین ہے اسی میں ہمارے تصورات تخلیق ہوتے ہیں اس لٸے ہمیں بہت ہی احتیاط سے اپنے الفاظ کو استعمال کرنا چاہٸے جو ہمارے ذہینی تصورات کے مطابق ہوں تب ہی ہم اپنا ہدف حاصل کر سکیں گے اس لیۓ ہمیں چاہٸےکہ ہم جو کچھ کہیں وہ تعمیری ہونا چاہٸے جب آپ اپنے لاشعور کوکمانڈ دیں تو آپ کےالفاظ معیاری ہونا چاہٸے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock