چترال پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 195کلوگرام چرس برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 195کلوگرام چرس برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ چترال پولیس کے ترجمان بزرگ الدین کے مطابق ڈی پی او عباس مجید خان مروت کی خصوصی شکایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرتے ہوئے چترال پولیس نے چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو منشیات کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے جن میں ژان زاہی ولید غیرتی ساکن میراگرام (80کلوگرام)، عبدالعزیز ولد زیر بلی خان ساکن میراگرام (50کلوگرام)،شیر محمد ولدمحمد غنی ساکنہ میراگرام (50کلوگرام) اور محکم الدین ولد رستم خان ساکن بالیم لاسپور(15کلوگرام ) شامل ہیں ۔ یہ ایک ہی ہفتے کے دوران چترال پولیس کی تاریخ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی سب سے بڑی ریکارڈ ہے جوکہ پولیس تھانہ مستوج کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔ 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔